لندن 28 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندرمودی نے آج دنیا کے دوسرے قائدین کے ساتھ لندن کے میڈم توساد میوزیم میں اپنی جگہ بنالی ہے ۔ ہندوستانی لیڈر کے نئے مومی مجسمہ کو نئی دہلی سے تیار کرکے بیکر اسٹریٹ لایا گیا ۔ مودی نے خود نئی دہلی میں اپنے اس پتلے کا مشاہدہ کیا تھا ۔ ان کے پتلے کو عالمی قائدین کے انکلوژر میں رکھا گیا ہے ۔ اس جگہ عصر حاضر کے قائدین بارک اوباما ‘ ڈیوڈ کیمرون ‘ انجیلا مرکیل اور فرینکوئی اولاند کے پتلے بھی رکھے ہوئے ہیں۔ یہاں ماضی کے سیاسی قائدین گاندھی جی اور ونسٹن چرچل کے پتلے بھی رکھے گئے ہیں۔ اپنے پتلے کی تیاری میں بھی نریندرمودی نے خاصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا تھا ۔