میٹرو پولس کانگریس ، شہر میں سڑکیں بچھانے کے کام میں تیزی

جی ایچ ایم سی و دیگر سرکاری ایجنسیاں مصروف: اسپیشل کمشنر بابو احمد
حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( رتنا چوٹرانی ) : جی ایچ ایم سی ، نیشنل ہائی ویز آف انڈیا محکمہ روڈس اینڈ بلڈنگس کے علاوہ دیگر سرکاری ایجنسیاں 6 تا 10 اکٹوبر حیدرآباد میں منعقد ہونے والی میٹرو پولس کانگریس کے پیش نظر حیدرآباد ، سکندرآباد اور سائبر آباد میں سڑکوں کی درستگی اور سڑکوں کو بچھانے کے کام میں دن رات مصروف ہیں۔ نمائندہ سیاست سے بات چیت کرتے ہوئے بابو احمد جی ایچ ایم سی اسپیشل کمشنر پراجکٹس میٹرو پولس نے بتایا کہ 19 کروڑ کے صرفے سے سڑکوں کو بچھانے کا کام جاری ہے ۔ فلائی اوورس کو دوبارہ پینٹ کیا جارہا ہے محکمہ ہارٹیکلچر شہر کو خوبصورت اور سبزہ زار بنانے میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں میٹرو کام ختم ہوچکا ہے وہاں بریکڈ کو ہٹادیا جائے گا تاکہ ٹرافک کا مسئلہ پیدا نہ ہو ۔ برلن ، جوہانسبرگ ، بارسیلونا ، بلگریڈ کیپرس کے مئیرس کے بشمول 46 مئیرس اس کانگریس میں شرکت کررہے ہیں ۔ حیدرآباد کی ترقی کے لیے60 سیشن منعقد کرتے ہوئے تمام موضوعات پر غور و خوض کیا جائے گا ۔ اہم موضوعات اسمارٹ سٹی پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ مریڈینس اور روڈ ڈیوائیڈرس کو بھی خوبصورت بنانے کیلئے پینٹ کیا جارہا ہے ۔۔
لجنتہ العلماء کے مجلس شوریٰ کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( راست ) : مولانا عبید اللہ مفتاحی نائب معتمد لجنتہ العلماء کے بموجب 25 ستمبر کو بعد نماز ظہر بمقام مدرسہ معراج العلوم وینکٹیشور کالونی ، الکاپور روڈ لجنتہ العلماء کے مجلس شوریٰ کا سہ ماہی اجلاس منعقد ہوگا ۔ صدارت مولانا عبدالملک مظاہری صدر کریں گے ۔ مولانا شاہ محمد نواب الرحمن کا خطاب ہوگا ۔۔