دہلی میٹرو اور حیدرآباد میٹرو کے مینیجنگ ڈائرکٹرس کا دورہ
حیدرآباد 26 مئی ( آئی این این ) حیدرآباد میٹرو ریل پراجیکٹ کے دوسرے مرحلہ کی تفصیلی پراجیکٹ رپورٹ تیاری کے سلسلہ میں دہلی میٹرو ریل کارپوریشن اور حیدرآباد میٹرو ریل کے فنی ماہرین اور انجیئنرس گذشتہ تین ماہ سے شہر میں مختلف مقامات کے سروے کر رہے ہیں۔ اس مہم کے دوران مقامات کا سروے کیا جار ہا ہے ‘ ٹریفک کا جائزۃ لیا جا رہا ہے ‘ حمل و نقل کی سرگرمیوں پر غور کرنے کے علاوہ اور زمین کے معائنے بھی کئے جا رہے ہیں۔ ائرپورٹ میٹرو ایکسپریس کو میٹرو ریل کے پہلے مرحلہ کے ٹرمنل پوائنٹس سے مربوط کرنے کیلئے متبادل امکانات فراہم کرنے اور حکومت کو میٹرو ریل مرحلہ دورم کی روٹس کو ترجیحا تیار کرنے کے امکانات فراہم کرنے دہلی میٹرو ریل کے ایم ڈی منگو سنگھ اور حیدرآباد میٹرو ریل کے ایم ڈی این وی ایس ریڈی نے آج مرحلہ دوم کی امکانات راہداریوں کا دورہ کیا ۔ دونوں نے میٹرو ریل بھون میں تفصیلی اجلاس منعقد کرتے ہوئے کئی امکانات و پہلووں پر بھی غور کیا ہے ۔ اس بات چیت میں مالیہ میں اضافہ اور اخراجات میں کمی کو یقینی بنانے کیلئے غیر مروج مہارت اختیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ دونوں ایم ڈیز نے اپنے اپنے تجربات سے بھی ایک دوسرے کو واقف کروایا ۔ ڈائرکٹر دہلی میٹرو ریل ایس ڈی شرما اور حیدرآباد میٹرو ریل کے ریلوے چیف انجینئرس پنچم ( سیول ) ڈی وی ایس راجو ( الیکٹریکل ) اور دوسرے بھی موجود تھے ۔