میٹرو شہروں میں اسکولوں کیلئے سٹیزن سائنس پروگرام

حیدرآباد۔/9ڈسمبر، ( سیاست نیوز) بانی و ڈائرکٹر لیڈی برڈ کنسلٹنگ ایل ایل پی ڈاکٹر وی سبا لکشمی کی جانب سے تیار کردہ پراجکٹ موبائیل ایپس Mobile Apps فور ماحولیات کی تبدیلی کو میٹرو ز میں اسکولوں کیلئے ایک سٹیزن سائنس پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ا س پراجکٹ کے تحت جو موبائیل ایپس کو فروغ دیا گیا ہے اس میں سنہری برڈس ، تتلیاں اور درختوں پر ہے جو چار میٹرو شہروں ممبئی، دہلی، کولکتہ اور حیدرآباد میں شروع کیا گیا ہے۔ اس کے استعمال کنندگان کیلئے فنگر ٹپس پر بائیو ڈائیورسٹی معلومات حاصل ہوں گی۔ اس پروگرام کا ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ میں مسٹر انیل کمار وی ایپور چیرمین ڈبلیو ڈبلیوایپ انڈیا نے افتتاح کیا۔ ڈاکٹر اشوتوش اچاریہ اسوسی ایٹ ڈائرکٹر اور سربراہ انسٹی ٹیوٹ آف ٹرانسلیشنل ریسرچ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔