میٹرو ریل کا پہلا مرحلہ اندرون سال مکمل

ڈسمبر تک امیرپیٹ تا ہائی ٹیک سٹی میٹرو پراجکٹ تکمیل کا نشانہ
حیدرآباد /26 ستمبر ( سیاست نیوز ) گریٹر میٹرو ریل پراجکٹ کا پہلا مرحلہ اندرون سال مکمل کرلیا جائے گا اور 15 ڈسمبر تک ہائی ٹیک سٹی کاریڈار کی تکمیل بھی ہوجائے گی ۔ میٹرو ریل ایم ڈی این وی ایس ریڈی نے یہ بات بتائی اور کہا کہ حیدرآباد میٹرو پراجکٹ عالمی سطح پر معیاری پراجکٹ ہے جو کہ انجینئیرنگ شعبہ ایک عظیم کارنامہ ہے ۔ ایل اینڈ ٹی اور حیدرآباد میٹرو پراجکٹ کے انجینئیرس ماہر منصوبہ ساز ، آرکیٹکچرس نے مسلسل 6 سال محنت کئے ہیں ۔میٹرو پراجکٹ کے آغاز کے ساتھ ہی کئی مسائل کا سامنا کرنا پرا اور 360 سے زائد عدالتی مقدمات کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔ ان تمام مسائل کو حل کرتے ہوئے آخر کار میٹرو ریل کا آغاز کردیا گیا ۔ میٹرو ریل ایم ڈی نے میٹرو ریل بھون میں ایل اینڈ ٹی میٹرو ایم ڈی سی ای او کے وی جی ریڈی اور دیگر ماہرین نے بتایا کہ 72 کیلومیٹر کے منجملہ 46 کیلومیٹر طویل فاصلہ پر میٹرو ریل کا آغاز کیا گیا ہے اور مابقی کام بہت جلد مکمل کرلئے جائیں گے ۔ توقع ہے کہ امیر پیٹ ، ہائی ٹیک سٹی کاریڈاکر ( 11 کیلومیٹر ) کے تمام کام 15 ڈسمبر تک مکمل کرلئے جائیں گے ۔ اور ماباقی جے بی ایس تا ایم جی بی ایس 9 کیلومیٹر ہائی ٹیک سٹی نامائنڈا سپاکس جنکشن 15 کیلومیٹر لائن کے تمام کام آئندہ برس کیلئے اوارخرت تک مکمل کرلئے جائیں گے ۔