میٹرو ریل کاموں کے باعث آج ٹرین سرویس متاثر

وقارآباد ، کاچی گوڑہ ، تانڈور ، حیدرآباد ٹرینیں منسوخ ، ایم ایم ٹی ایس کی بھی محدود سرویس

حیدرآباد /6 مارچ ( آئی این این ) میٹرو ریل کے کاموں کی تکمیل کیلئے ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے انجام دئے جانے والے پراجکٹس کے باعث بھارت نگر اور صنعت نگر کے درمیان ریل ٹریک نٹ ورک پر جاری کام کی وجہ سے ریل سرویس متاثر رہے گی ۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے کل بروز ہفتہ 12.15 منٹ سے 3.15 منٹ کیلئے اس روٹ پر ٹرین سرویس کو روک دیا ہے ۔ جس کی وجہ سے 18 ایم ایم ٹی ایس ٹرین سرویس منسوخ ہوں گی ۔ لنگم پلی سے فلک نما اور حیدرآباد سے لنگم پلی جانے والی ٹرین سرویس متاثر ہوگی ۔ دیگر 4 پاسنجر ٹرینوں جیسے وقارآباد – کاچی گوڑہ ، ٹانڈور – حیدرآباد ، حیدرآباد – تانڈور اور سکندرآباد – وقارآباد سرویس کو منسوخ کیا گیا ہے ۔ دو ٹرینوں کو جزوی طور پر منسوخ کیا گیا ہے جبکہ فلک نما حیدرآباد ایم ایم ٹی ایس سرویس کو سکندرآباد و حیدرآباد کے درمیان جزوی طور پر منسوخ کیا گیا ۔ پونے – سکندرآباد – پونے شتابدی ایکسپریس کو لنگم پلی پر ہی روک دیا جائے گا ۔ جبکہ یہ ٹرین سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پہونچتی ہے ۔