زیر زمین جزوی تعمیر کیلئے کے سی آر حکومت کے اصرار پر بین الاقوامی کمپنی کا سخت موقفحیدرآباد ۔ 29 ؍ جون( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں تیز رفتاری کے ساتھ جاری ’’حیدرآباد میٹر ریل پراجکٹ‘‘ سے دستبراری اختیار کرلینے کی اطلاع دیتے ہوئے ایل اینڈ ٹی کمپنی نے حکومت ریاست تلنگانہ کو ایک زبردست جھٹکہ دیا ہے ۔ باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ہیرٹیج عمارتیں پائے جانے کے مقامات پر انڈر گراونڈ میٹرو ریل پراجکٹ کے تعمیری کام انجام دینے کی سخت ہدایات دیتے ہوئے حکومت ریاست تلنگانہ نے اپنا جارحانہ موقف اختیار کیا جس کے پیش نظر ہی ایل اینڈ نے بھی جاری کاموں کو روکدینے اور اس پراجکٹ کے کاموں سے ہی دستبرداری اختیار کرلینے کا اعلان کیا اور بتایا کہ میٹر ریل پراجکٹ کے لئے تعمیر کئے جانے والے پلرس مکمل کرلئے جانے کے بعد اب انڈر گراونڈ تعمیری کام انجام دینے کا اظہار کر کے حکومت کا سخت موقف اختیار کرلینا انتہائی تعجب خیز ہی نہیں بلکہ سمجھ کے باہر ہے ۔ علاوہ ازیں ایل اینڈ ٹی کمپنی انتظامیہ نے حکومت کے اختیار کردہ اس رویہ پر اپنا سخت اعتراض کیا اور میٹرو ریل پراجکٹ کے تعمیری کام تکمیل کے مراحل میں آنے کے بعد طئے پائے معاہدات کے امور کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے انڈر گراونڈ تعمیری کام انجام دینے کا اظہار کر کے جاری کاموں میں روکاٹ پیدا کرنے کی کوششوں پر ایل اینڈ ٹی کمپنی نے اپنی شدید ناراضگی و برہمی کا اظہار کیا اور واضح طور پر کہدیا گیا کہ انڈر گراونڈ تعمیری کام ان سے ( ایل اینڈ ٹی ) سے ہر گز ممکن نہیں ہے ۔ اسطر ح پیدا شدہ اس صورتحال کے باعث انتہائی اہمیت کا حامل یہ پراجکٹ اب سوالیہ نشان بن کر رہ جائیگا ۔