میٹرو ریل پراجکٹ رقم میں 3 ہزار کروڑ کا اضافہ

چند علاقوں میں لائن کی تبدیلی اصل وجہ ، میٹرو ریل ذرائع
حیدرآباد ۔ 2 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کی تخمینی لاگت رقم میں ڈھائی ہزار تا تین ہزار کروڑ کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ چیف ایگزیکٹیو و مینجنگ ڈائرکٹر وی بی گڈگل نے ناگول پر تعمیر کردہ میٹرو ریل لائن کے معائنہ کے بعد اخباری نمائندوں کو بتایا کہ حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ غیر معینہ حالات سے دوچار ہے ۔ پراجکٹ کے 28 فیصد کام کی تکمیل ہوچکی ہے اور میٹرو ریل پراجکٹ کے درمیان پیش آنے والے تمام چیلنجس سے نمٹ لیا جائیگا ۔ واضع رہے کہ سال 2010 میں میٹرو ریل پراجکٹ معاہدہ کے وقت اس کی تخمینی لاگت 14,132 کروڑ تھی ۔ شہر کے تینوں میٹرو لائن کے ذریعہ 72 کلومیٹر رقبہ کا احاطہ کیا جائے گا ۔ ایل اینڈ ٹی کے ذرائع نے بتایا کہ اسمبلی اور سلطان بازار کے علاقہ میں میٹرو لائن کی تنصیب سے پیش آنے والے مشکلات کے سبب پراجکٹ لاگت میں اضافہ درج ہوا ہے ۔۔