حیدرآباد 3 ڈسمبر ( این ایس ایس ) میٹرو ریل کے امیر پیٹ اسٹیشن پر بم کی اطلاع آج غلط ثابت ہوئی ۔ پولیس کو اطلاع دی گئی تھی کہ بم پر مشتمل ایک بیاگ امیر پیٹ میٹرو اسٹیشن پر رکھا گیا ہے جس کے بعد پولیس اور بم کو ناکارہ بنانے والے دستہ نے یہاں پہونچ کر تفصیلی جانچ کی جس پر یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی ۔ بعد ازاں ایچ اے آر حکام نے واضح کیا کہ شہر میں میٹرو خدمات کو کوئی بم خطرہ نہیں ہے ۔ ایک نیوز چینل میں یہ خبر نشر کرنے کا نوٹ لیتے ہوئے ایچ ایم آر مینیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے کہا کہ ایک مسافر اپنا بیگ بھول گیا تھا اور یہ اسے واپس کردیا گیا ۔ عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔