نئی دہلی،3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پیداوار میں کمی اور نئے آرڈر میں کمی کی کی وجہ سے ملک کے مینوفیکچرنگ شعبہ کی سرگرمیوں میں مسلسل دوسرے مہینہ کمی درج کی گئی ، جس سے اس کا نکی پرچیزنگ منیجرس انڈیکس (پی ایم آئی) اگست میں کم ہوکر 51.7پر آگیا۔ اس سے قبل جولائی میں انڈیکس 52.3رہا تھا۔ انڈیکس کا پچاس سے اوپر رہنا مینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں تیزی اور ا س سے نیچے رہنا کمی دکھاتا ہے ۔ نکی کے ذریعہ پیر کو جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈیکس میں آئی کمی کی سب سے بڑی وجہ پیداوار میں گراوٹ اور نئے آرڈروں کمی رہی ہے ۔ رپورٹ تحریر کرنے والی اور مارکٹ اکونومکس کی ماہر اقتصادیات آسن ڈوڈیا نے کہاکہ اگست کا اعداد و شمار ہندستانی مینوفیکچرنگ شعبہ کی ترقی کی رفتار کم ہونے کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔ یہ پیداوار اور نئے آرڈروں میں کمی کو دکھاتا ہے ۔ حالانکہ ا س دوران مانگ اچھی رہی ہے ۔ غیرممالک میں بھی مانگ میں بہتری آئی ہے اور فروری کے بعد پہلی بار برآمد آرڈر اتنی تیزی سے بڑھے ہیں۔