حیدرآباد۔18اگست ( این ایس ایس) تلنگانہ اور آندھراپردیش کے عہدیداران صحت و طبابت نے 25اگسٹ پیر سے میڈیکل کونسلنگ شروع کرنے کا فیصلہ کرہی لیا ہے لیکن تاریخوں کے اعلان اور میڈیکل فیس کو قطعیت دینے کے مسئلہ پر امیدواروں میں الجھن بدستور برقرار ہے ۔ عہدیدار نئے تعلیمی سال کے دوران ایم بی بی ایس فیس کے موجودہ ڈھانچے میں تبدیلی نہ کرنے پر اٹل ہے جس کے پیش نظر خانگی میڈیکل کالجوں کے نمائندوں نے فیس میں اضافہ نہ ہونے کے سبب عائد ہونے والے خسارے کے معاوضہ کے طور پر مینجمنٹ کوٹہ میں 50فیصد تک نشستیں بڑھادینے کی تجویز پیش کی ہے جو فی الحال 40فیصد ہے ۔