نئی دہلی۔ یکم اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اپنی بہترین اورسنجیدہ اداکاری سے فلم کے مداحوں کے دلوں پر چھا جانے والی ہندوستانی سنیما کے ’ٹریجڈی کوئن‘ مینا کماری کے 85 ویں سالگرہ پر چہارشنبہ کو گوگل نے شاندار ڈوڈل کے ذریعے ان کو منفردانداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔گوگل ڈوڈل میں بھی مینا کماری اپنے خوبصورت چہرے لیکن مشہور غمزدہ انداز میں نظر آ رہی ہیں۔وہ سرخ ساڑی میں ہیں جس کا آنچل آسمان میں ٹمٹماتے ستاروں کے درمیان لہرا رہا ہے۔ تین دہائیوں تک بالی ووڈ پر راج کرنے والی مینا کماری کی پیدائش ممبئی میں یکم اگست، 1932 کو ہوئی تھی۔ان کا اصلی نام مہ جبیں بانو تھا۔ مینا کماری نے 31 مارچ 1972 میں محض 39 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہہ دیا۔