مینار گارڈن میں کل رشتوں کا دوبہ دو پروگرام

سیاست اور ملت فنڈ سے اہتمام ، جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست صدارت کرینگے
حیدرآباد ۔ 3 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام رشتوں کا دو بہ دو ملاقات پروگرام مینار گارڈن نزد نیا پل سالار جنگ میوزیم روڈ پر اتوار 5 مئی کو صبح 10 تا 4 بجے شام منعقد ہوگا ۔ اس پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست و سرپرست اعلیٰ ملت فنڈ کریں گے ۔ اس پروگرام میں والدین باہمی مشاورت کے ذریعہ رشتوں کے انتخاب میں ان کے لیے ہر طرح کا مدد و تعاون درکار رہے گا ۔ اس لیے والدین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوں ۔ پروگرام میں انتظامیہ نے والدین اور سرپرستوں کی سہولت کے لیے کاونٹرس کا نظم رکھا ہے جو بالترتیب ایس ایس سی ، انٹر میڈیٹ ، بی ایس سی ، بی ایڈ ، ایم اے ، ایم ایڈ ، بی کام ، ایم ایس سی ، ایم کام ، ایم بی بی ایس ، ایم ڈی ، بی ڈی ایس ، بی فارمیسی ، انجینئرنگ ، پوسٹ گریجویٹس ، عقد ثانی ، تاخیر سے ہونے والی شادیوں کے ساتھ ساتھ معذور لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے علحدہ علحدہ کاونٹرس رہیں گے ۔ والدین کو صرف یہ کرنا ہے کہ جنہوں نے اب تک اس پروگرام میں اپنے بائیو ڈاٹاس رجسٹرڈ نہیں کروائے ہیں وہ رجسٹریشن کروا کر شناختی کارڈ حاصل کرلیں ۔ جنہوں نے اس سے پہلے کے پروگرامس میں یا دفتر ملت فنڈ احاطہ روزنامہ سیاست میں رجسٹریشن کروایا ہو وہ صرف بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کی کاپیز زیادہ سے زیادہ رکھیں تاکہ انہیں والدین سے مشاورت کرنے میں آسانی پیدا ہوسکے ۔ پروگرام میں آن لائن رجسٹریشن کی سہولت کے علاوہ کمپیوٹرس کی مدد سے لڑکوں اور لڑکیوں کے فوٹوز دیکھنے کی سہولت مہیا کی جائے گی ۔ پرانے شہر کے مسلم والدین کے لیے رشتوں کے انتخاب کی سہولت درکار ہورہی ہے ۔ اس قیمتی موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیں ۔ جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر پروگرام نے بتایا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے ساتھ فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی زیادہ سے زیادہ کاپیز رکھیں اکثر والدین نہیں رکھتے جس کی وجہ سے مشاورت کرنے میں انہیں دشواری پیش آتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گریجویشن کاونٹر پر لڑکوں کے بائیو ڈاٹاس کی مدد سے یکے بعد دیگرے اعلان کیا جاتا ہے تاکہ لڑکیوں کے والدین بات چیت کرسکے ۔ اس پروگرام میں حسب سابق کی طرح شہروں کے علاوہ عالمی سطح تک ٹیلی کاسٹ کرنے کی راست سہولت یوٹیوب ، فیس بک اور سیاست ٹی وی کے ذریعہ مہیا رہے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر پروگرام سے 9391160364 پر ربط کریں ۔۔