میناریٹی ریسیڈنشیل اسکول میں داخلہ کے لیے شمس آباد میں ریالی

شمس آباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میناریٹی ریسیڈنشیل اسکول راجندرا نگر کی شاخ شمس آباد میں پانچویں جماعت میں داخلوں کے لیے پرنسپل کے ششی کمار کی قیادت میں ریالی نکالی گئی ۔ جس میں غریب طلباء کو داخلہ کے لیے آن لائن کے ذریعہ داخلہ فراہم کیا جارہا ہے ۔ پرنسپل ششی کمار نے بتایا کہ شمس آباد میں واقع میناریٹی ریسیڈنشیل اسکول میں چھٹویں تا دسویں جماعت سیٹس مکمل ہوچکے ہیں جب کہ سال 2019-20 میں پانچویں جماعت کے لیے داخلہ کی آخری تاریخ 31 مارچ مقرر کی گئی ہے ۔ ساتھ ہی عربی ، دینیات اور نماز گاہ کا بھی انتظام ہے اور جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد کو ایک استاد کی ذمہ داری کے ساتھ بھیجا جارہا ہے ۔ ہر ایک طالب علم پر حکومت 1 لاکھ 25 ہزار روپئے تک خرچ کررہی ہے ۔ انہوں نے شمس آباد کے مسلم قائدین اور اولیائے طلباء سے اپیل کی کہ ان کے لڑکے کی تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے میناریٹی ریسیڈنشیل اسکول میں داخلہ دلائے ۔ آن لائن میں فارم داخل کریں ویب سائٹ tmries.telangana.gov.in پر داخل کریں ۔ تلنگانہ میناریٹی ریسیڈنشیل اسکول میں داخلہ کے لیے اسکول کے ذمہ داران کے علاوہ مسلم قائدین خاص کر ٹی آر ایس قائدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ غریب لڑکوں کو اسکول میں داخلہ دلانے کی ترغیب دیں ۔ لیکن ٹی آر ایس قائدین صرف انتخابی تشہیر ، ذاتی تشہیر و کاروبار میں مصروف ہے انہیں قوم کی بھلائی کے لیے کچھ وقت نکالنے کی ضرورت ہے تاکہ مسلم غریب خاندان بھی تعلیم یافتہ ہوسکے ۔۔