قاہرہ ۔6 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ اپنے چار ملکی دورہ کے آخری مرحلہ میں مصر پہنچیں جہاں وہ دُنیا کے سات عجائبات میں شمار کئے جانے والے اہرام مصر کا نظارہ بھی کریں گی ۔ ہفتہ کے روز میلانیا کی یہاں آمد پر سب سے پہلے وہ صدر مصر عبدالفتاح السیسی سے اور خاتون اول انتصار محمد عامر سے ملاقات کریں گی جس کے بعد وہ اہرام ِ مصر اور ابوالہول کا مجمسہ دیکھنے جائیں گی ۔ یاد رہے کہ ان تاریخی عجائبات کے تحفظ کے لئے امریکہ کی ایجنسی برائے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ بھی گزشتہ کئی برسوں سے مصر میں قیام پذیر ہے۔ میلانیا ٹرمپ گھانا ، ملاوی اور کینیا کا دورہ بھی مکمل کرچکی ہیں اور مصر کے دورہ کے بعد وہ امریکہ روانہ ہوجائیں گی ۔