شمس آباد ۔ 29 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر تحصیلدار آفس میں آج شادی مبارک ولکشمی کلیانم اسکیم کے تحت چیکس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ ، میلار دیوپلی کارپوریٹر ٹی سرینواس ریڈی ، تحصیلدار محترمہ نرملا نے چیکس تقسیم کئے ۔ رکن اسمبلی نے بتایا کہ تلنگانہ حکومت کی شادی مبارک اور لکشمی کلیانم اسکیم غریب افراد کے لیے بے حد فائدہ مند ثابت ہورہی ہے ۔ چیف منسٹر نے غریب افراد کی بھلائی کے لیے مختلف اسکیمات کا آعاز کیا ۔ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہی کام کررہی ہے اور عوام ٹی آر ایس کے دور میں خوشحال زندگی گزار رہے ہیں ۔ ٹی سرینواس ریڈی کارپوریٹر نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ملک کے واحد ایسے چیف منسٹر ہیں جو صرف اور صرف عوام کی فلاح و بہبود اور ان کی ترقی کے لیے اسکیمات پر عمل کررہے ہیں اور عوام بھی اسکیمات سے استفادہ کررہی ہے ۔ شادی مبارک کے تحت 113 چیکس اور لکشمی کلیانم کے تحت 41 چیکس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ گزشتہ میں کسی بھی حکومت نے عوام کی بھلائی کے لیے ایسے اسکیمات نہیں شروع کی تھی ۔ ترقیاتی اسکیموں کے ذریعہ بہت جلد ہماری ریاست سنہرا تلنگانہ میں تبدیل ہوگی ۔۔