میفر کمپنی کے دفاتر پر آئی ٹی دھاوے

حیدرآباد۔/22مارچ، ( سیاست نیوز) شہر کی مشہور کنسٹرکشن کمپنی پر محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے دھاوے کئے۔ بتایا جاتا ہے کہ میفر کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر واقع روبرو مانصاحب ٹینک ہاکی گراؤنڈ پر انکم ٹیکس عہدیداروں کی 20 رکنی ٹیم نے اچانک دھاوا کرتے ہوئے کی تلاشی لی۔ بتایا جاتا ہے کہ میفر کے دیگر دفاتر پر بھی آئی ٹی عہدیداروں نے بیک وقت دھاوے کرتے ہوئے وہاں کی تلاشی لی۔ باور کیا جاتا ہے کہ غیر محسوب رقومات کو جمع کرنے اور انکم ٹیکس کی چوری کے الزامات کے پیش نظر یہ دھاوے کئے گئے ۔