امریکن ڈاکٹرس ٹیم مریضوں کی تشخیص و علاج کرے گی
حیدرآباد ۔ 10 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : پالمیر یونیورسٹی امریکہ کے زیر اہتمام ادارہ سیاست کے تعاون سے سہ روزہ مفت کیرو پراکٹک میڈیکل کیمپ کا 2 اپریل تا 4 اپریل میسکو گریڈس اسکول روبرو ادارہ ملیہ ملک پیٹ مقرر ہے ۔ جناب ظہیر الدین علی خاں مینجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست و کیمپ چیرمین ، ڈاکٹر سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ 11 رکنی کیروپراکٹک ڈاکٹرس پروفیسر معین انصاری صدر شعبہ نیوٹریشن اور محترمہ شاہدہ انصاری کی زیر نگرانی کمر کے درد ، گردن کے درد ، کولہے کے درد ، مونڈھے کے درد ، گھٹنوں کے درد کے علاوہ دیگر اعصابی امراض میں مبتلا مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے ۔ مریض اپنے ساتھ ایکسرے رپورٹ لائیں تو بہتر ہے ۔ ایسے مریض جو سابق میں کیرو پراکٹک ڈاکٹروں سے علاج کروائے ہیں وہ بھی رجسٹریشن کروائیں ۔ کیرو پراکٹک علاج کے رجسٹریشن کا آغاز 12 مارچ سے حسب ذیل مقامات پر ہوگا۔ میسکو گریڈس اسکول روبرو ادارہ ملیہ ملک پیٹ 10 بجے دن سے ایک بجے دن تک ایم این بیگ فون 9247172645 ۔ میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم ( ایم ڈی ایف ) احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس ، روبرو رام کرشنا تھیٹر 11 بجے دن سے 5 بجے دن محمد عبدالقدیر نائب صدر 9394801526 ۔ محمدیہ یونانی میڈیکل اسٹور اینڈ کلینک روبرو پرنس ہوٹل ، مہدی پٹنم چوراستہ 11 بجے دن تا 7 بجے شام فون 040-65740285 ۔ مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے جناب ایم این بیگ فون 9247172645 اور جناب محمد عبدالقدیر نائب صدر ایم ڈی ایف سے 9394801526 پر ربط کریں ۔ عوام سے خواہش کی جاتی ہے کہ جلد سے جلد رجسٹریشن کروالیں کوٹہ ختم ہونے کے بعد رجسٹریشن نہیں ہوگا ۔۔