حیدرآباد 18 ستمبر (سیاست نیوز)میر چوک اور سرور نگر پولیس نے دو علحدہ واقعات میں لڑکیوں کے اغواء مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ میر چوک پولیس کے مطابق میر عالم منڈی کے ساکن سید دلبر رضا نے آج اپنی 16 سالہ لڑکی ہانی فاطمہ کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کروائی۔ پولیس کے مطابق دلبر رضا کی شکایت اور ان کی اطلاعات کے بعدپولیس میر چوک نے اغواء کا مقدمہ درج کرلیا ۔دلبر رضا کی بیٹی کل گھر سے کالج گئی تھی واپس نہیں لوٹی۔ لڑکی مولانا آزاد کالج عالم پلی میں زیر تعلیم ہے ۔ اسی طرح کے ایک اور واقعہ میں 4 سالہ لڑکی انوشکا کا ایک نامعلوم خاتون نے اغوا کرلیا جب وہ آنگن واڑی سنٹر سے واپس ہورہی تھی۔ انوشکا الماس گوڑہ کے ساکن ستیا کی بیٹی ہے ۔ بہن ملیکا نے اغوا کی اطلاع والد کو اطلاع دی تھی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔