ممبئی : ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ براہ مہربانی میرے لئے بیٹے کی نہیں بلکہ بیٹی کی دعا کریں ۔ٹینس اسٹار پاکستان کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ان دنو ں امید سے ہے ۔یہ جوڑے نے اس کی اطلاع اپنے شائقین کو سوشل ویب سائٹ پر دی ہے ۔یہ خبر سن کر پاکستان اور ہندوستا ن کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہے ۔
ان کے چاہنے والے اس انتظار میں ہے کہ ان کے گھر لڑکے کی آمد ہوتی ہے تا لڑکی کی ۔تاہم ثانیہ مرزا نے ان کے لئے بیٹی کی دعا کی گذارش کی ہے ثانیہ مرزا نے گزشتہ دنوں ممبئی میں اقوام متحدہ کے زیر اہتما م ’’ مجھے حق ہے مہم ‘‘ میں شرکت کی ۔اس موقع پر ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں ۶؍ سال کی عمر سے ٹینس کھیلتی ہوں او رحیدرآباد میں لڑکیوں کے اتنی چھوٹی عمرمیں ٹینس کھیلنے کو بہت حیرانگی سے دیکھا جاتا تھا ۔
جب میں ٹینس کو اپنا کیرئیر بنایا تو بہت سے لوگوں نے مجھ سے کہا کہ کالی ہوجائے گی کوئی شادی نہیں کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم دوبہنیں ہیں اور ہمیں کبھی بھائی کی خواہش نہیں ہوئی ۔آج میں ایک کامیاب خاتون ہو ں اوراپنی زندگی میں بہت سی کامیابیاں حاصل کرچکی ہوں ۔اور بعض لوگ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ کا کوئی بھائی نہیں ہے اورمجھے دعا دیتے ہیں کہ آپ کو لڑکا پیدا ۔
اس میں نے کہا کہ براہ مہربانی یہ دعا مت کیجئے ۔بلکہ لڑکی کے لئے دعا کیجئے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے معاشرہ کی ذہنیت ہے جس ہمیں باہر نکلنا ہے ۔