ممبئی ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے وزیر پنکج منڈے کو 206 کروڑ روپئے اسکام کے علاوہ ڈیم کی تعمیر کیلئے مقررہ قواعد سے انحراف کرتے ہوئے کنٹراکٹ تفویض کرنے کے الزامات کا بھی سامنا ہے لیکن انہوں نے ان تمام الزامات کو صرف ’’الفاظ کا اسکام‘‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں قصوروار پایا گیا تو وہ مستعفی ہوں گی۔ اپوزیشن جماعتوں کانگریس اور این سی پی نے پنکج منڈے کے خلاف تنقیدوں میں شدت پیدا کردی ہے اور کہا کہ اگر وہ مستعفی نہ ہوں تو پھر اسمبلی کے مانسون سیشن میں رکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی۔ لندن کے دورہ سے واپسی کے بعد آج پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنکج منڈے نے کہا کہ اپوزیشن کے الزامات سیاسی محرکات پر مبنی ہیں۔