میرے بیٹے کا آئی ایس سے کوئی تعلق نہیں : والد

سری نگر ۔ /31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آئی ایس کے تین مبینہ حامیوں کو 10 دن کیلئے این آئی اے تحویل میں دیئے جانے کے دوسرے دن ایک گرفتار کشمیری نوجوان کے والد نے دعویٰ کیا کہ ان کا بیٹا بے قصور ہے وہ اپنے ارکان خاندان کی کفالت کیلئے بیرون ملک گیا ہوا تھا ۔ شیخ اظہرالاسلام کے والد عبدالستار شیخ نے کہا کہ وہ ایک غریب شخص ہیں اور قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔ ان کابیٹا قرض کی ادائیگی اور گھر کی مالی حالت میں بہتری کیلئے روزگار پر بیرون ملک گیا ہوا تھا وہ بے قصور ہے اور آئی ایس سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔