نئی دہلی۔8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ٹی آر اے آئی سربراہ آر ایس شرما نے آج کہا کہ ان کے آدھار نمبر شیر کرنے کے بارے میں کوئی اطلاع کا انکشاف نہیں ہوا ہے لیکن تسلیم کیا کہ سوشل میڈیا پیچیدہ پالیسی امور پر تبادلہ خیال کے لیے ایک موزوں فورم نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کو ایک انٹرویو میں شرما نے آج کہا کہ ’’بس پوری ذمہ داری کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ آدھار کے تعلق سے میرے بارے میں کسی انفارمیشن کا انکشاف نہیں ہوا ہے۔ یہ تمام انفارمیشن آدھار کے بغیر قابل دریافت ہے۔ دریافت کرنے کی جو کچھ کوشش کی گئی، اسے آدھار کے بغیر بھی معلوم کیا جاسکتا تھا۔