حیدرآباد 10 فروری (پی ٹی آئی) سڑک حادثہ میں 6 افراد بشمول دو خواتین ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع میدک میں کانڈی گاؤں کے قریب پیش آیا جہاں منی ٹرک کو تیز رفتار لاری نے پیچھے سے ٹکر دے دی۔ سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اِس ٹرک میں سوار 5 افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 5 کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ایک جانبر نہ ہوسکا۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے اِس حادثہ پر صدمہ کا اظہار کیا۔ اُنھوں نے زخمیوں کے بہتر علاج کی ہدایت دی۔