محترم محمد رضی الدین معظم
٭ میاں بیوی ہمیشہ سورۂ فرقان کی آیت ۷۴ ہر نماز کے بعد ایک بار ضرور پڑھیں۔
٭ سسرال میں ستائے جانے پر بیوی تنہائی میں سورۂ بقرہ کی آیت۱۳۷ ’’فسیکفیکھم اللّٰہ وھو السمیع العلیم‘‘ سو بار تصور کرکے پڑھے اور پھر ہاتھ اُٹھاکر یہ الفاظ کہے: ’’اللّٰھم انا نجعلک فی نحورھم ونعوذبک من شرورھم‘‘ ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ اگر بیوی نافرمان ہو تو شوہر بعد عشاء ۵۰ بار ۴۰ روز تک سورۂ فرقان کی آیت ۷۴ پڑھ کر دعا کرے، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ہوگی۔
٭ میاں بیوی میں محبت کے لئے سورۂ انفال کی آیت۶۲،۶۳ ’’ھو الذی ایدک … انہ عزیزٌ حکیم‘‘ کے علاوہ سورۂ صٓ کی آیت ۳۲،۳۳ اور سورۂ مائدہ کی آیت ۵۴ سات سات بار پڑھ کر میٹھی چیز پر دم کرکے ایک دوسرے کو کھلائیں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ بیوی کھانا نکالنے سے پہلے کھانا یا سالن پر ’’یابدیع العجائب بالخیر یابدیع‘‘ بار بار پرھ کر دم کرکے میاں بیوی دونوں کھائیں، ان شاء اللہ تعالیٰ شوہر کی محبت ملے گی۔
٭ جب بھی ہمبستر ہوں، دل ہی دل میں دونوں ’’یاولی‘‘ کہیں، ان شاء اللہ تعالیٰ دونوں میں ہمیشہ محبت رہے گی۔
٭ شوہر روزانہ ایک بار سورۂ ممتحنہ اور بیوی سورۂ تحریم پڑھنے کی عادت ڈالیں، ان شاء اللہ تعالیٰ دونوں میں محبت رہے گی۔
٭ بیوی سو بار ’’یاعفو‘‘ پڑھ کر پانی پر دم کرکے شوہر کو پلائے، شوہر کا غصہ ان شاء اللہ تعالیٰ ختم ہو جائے گا۔
٭ ۷۰۰ بار سورۂ روم کی آیت ۲۱ پڑھ کر کھانا یا سالن پر دم کرکے کھائیں، ان شاء اللہ تعالیٰ دونوں میں خوب محبت پیدا ہوگی۔
مرسل : سید عبید اﷲ
نبی اور صحابہ کی آپسی رشتہ داریاں
٭ حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم کا نکاح حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ عنہ کی بیٹی حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا سے ہوا۔
٭ حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم کا نکاح حضرت عمر رضی اﷲ عنہ کی بیٹی حضرت حفصہ رضی اﷲ عنہا سے ہوا۔
٭ حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم کا نکاح حضرت امیر معاویہ رضی اﷲ عنہ کی ہمشیرہ یعنی حضرت ابوسفیان رضی اﷲ عنہ کی بیٹی ام حبیبہ سے ہوا۔
٭ حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم کی دوبیٹیوں { حضرت رقیہ اور ام کلثوم رضی اﷲ عنہما} کا نکاح حضرت عثمان رضی اﷲ عنہ سے ہوا تھا۔
٭ حضرت ابوبکر و عمر رضی اﷲ عنہما، حضرت علی رضی اﷲ عنہ اور حضرتہ بی بی فاطمہ رضی اﷲ عنہا کے نکاح کے گواہ تھے۔
٭ حضرت فاطمہ رضی اﷲ عنہا کا جنازہ حضرت ابوبکر رضی اﷲ عنہ پڑھائے۔
٭ حضرت علی رضی اﷲ عنہ کی ایک بیٹی حضرتہ ام کلثوم رضی اﷲ عنہا کا نکاح حضرت عمر رضی اﷲ عنہ سے ہوا۔
٭ حضرت علی رضی اﷲ عنہ نے اپنی بیوہ بھاوج کا نکاح حضرت ابوبکر رضی اﷲ عنہ سے کروایا۔
{اخذ: بخاری شریف اور دیگر تاریخی کتب}