میانمار کے مسلمانوں پر ہنوز ظلم جاری

یانگون ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کے مسلمان ہنوز ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ عالمی برادری کی جانب سے دی جانے والی امداد بھی ان تک نہیں پہونچائی جارہی ہے بلکہ امداد کی راہ میں کئی رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔ میانمار میں اقوام متحدہ کے دفتر نے کہا کہ راقین صوبہ میں پانی کی قلت کی وجہ سے بحران پیدا ہوگیا ہے، ہزاروں مسلمان بچے فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ انہیں سماجی اور طبی امداد کی فوری ضرورت ہے، مسلمانوں کے خلاف راہبوں کے نسل پرستانہ حملوں نے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں۔