میانمار کے باغیوں کو راز کی فراہمی چینی فوجی جنرل گرفتار

بیجنگ۔7مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) چین نے اپنے ایک سینئر فوجی جنرل اور فوجی حکمت عملی کے ماہر کو مائنمار کے باغیوں کو راز پہنچانے اور رشوت ستانی پر گرفتار کرلیا ہے ۔ میجر جنرل ہوانگ زنگ جو چینی اکیڈیمی برائے فوجی سائنس میں شعبہ تحقیق و رہنمائی کے سابق سربراہ ہیں‘ اس سال کے اوائل کے دوران سنگین ضبط شکنی کے الزامات کے تحت گرفتار کئے گئے ہیں ۔ چینی کمیونسٹ پارٹی بالموم رشوت کا حوالہ دینے کیلئے سنگین ضبط شکنی کالفظ استعمال کیا کرتی ہے ‘وہ بھی ان 14جنرلوں میں شامل ہیں جنہیں گذشتہ دو ماہ کے دوران مبینہ رشوت ستانی یا دیگر متعلقہ جرائم کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔
ہوانگ کے خلاف سب سے بڑا جرم یہ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے فوجی رازوں کا افشاء کرتے ہوئے کئی اہم راز مائنمار کے باغیوں تک پہنچایا تھا ۔