ڈاکٹر بھرت چار اور ریتیش مشرا عہدیداران مہیکو کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : مہاراشٹرا ہائی بریڈ سیڈس کمپنی لمٹیڈ (Mahyco) کا معیاری تخم کی سربراہی میں ملک کی نامور واحد کمپنی میں شمار کیا جاتا ہے ۔ جس کو 1964 ء میں ڈاکٹر بدری نائک بروالے نے قائم کیا تھا جو آج اعلیٰ اور معیاری تخم کی سربراہی کی صنعت کی حیثیت سے اعزاز حاصل کرچکی ہے تاکہ ملک میں بائیو ٹکنالوجی کے ذریعہ فصل کی پیداوار میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرسکے ۔ان خیالات کا اظہار آج لیڈ بائیو ٹکنالوجی مہیکو ڈاکٹر بھرت چار ، لیڈ ریگولیٹری آفیسرس مہیکو مسٹر ریتیش مشرا ہوٹل گولکنڈہ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مخاطب تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ مہیکو کی جانب سے منعقدہ کانفرنس موثر اور کامیاب رہی جس کے ذریعہ کسان طبقہ میں کافی شعور بیدار ہوا ہے ۔ زرعی میدان میں پیداوار کی زیادہ سے زیادہ مقدار کے حصول کے لیے معیاری تخم اہمیت کا حامل ہوا کرتا ہے ۔ ہندوستان کو پیداوار کی ایکسپورٹ میں 10 واں مقام حاصل ہے اور ہمارا ملک جدید ٹکنالوجی اور بائیو ٹکنالوجی میں کافی ترقی کررہا ہے جس کے نتیجہ میں پیداوار میں بھی کافی اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیداوار میں اضافہ ہوگا تو کسانوں کی ترقی ہوگی ۔ ملک میں 17 لاکھ ہیکڑ میں کپاس کی پیداوار کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مہیکو کمپنی کے تقریبا 200 پروڈکٹس مارکٹ میں دستیاب ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان میں ہائی بریڈ سیڈس کی سب سے پہلے متعارف کرنے والی مہیکو کمپنی ہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فصل کو جراثیم سے محفوظ رکھنے کے لیے جدید ٹکنالوجی اور فرٹیلائزرس کا استعمال بھی حسب ضرورت کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے اکریساٹ کے تعاون کی بھی ستائش کی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائرکٹر (Toxicology) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹریشن ( این آئی این ) ڈاکٹر دنیش کمار ، پرنسپال سائنٹسٹ (Biotechnology) اینڈ سی ای او اگریکلچر بزنسس اینڈ اینوویشن انٹرنیشنل کراپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ICRISAT) ڈاکٹر کرن کے شرما بھی موجود تھے ۔۔