فلمسازی میں اپنی انفرادیت رکھنے والے بھٹ خاندان اس بار ایک اور نیا کام کرنے جارہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بالی ووڈ فلمساز مہیش بھٹ اور مکیش بھٹ نوٹ بندی پر مبنی فلم بنانے جارہے ہیں۔ دونوں بھائی اپنے بینر وشیش فلمس کے تحت نوٹ بندی پر مبنی فلم بنانے جارہے ہیں۔ یہ الگ طرح کی فلم ہوگی۔ بتایا گیا کہ نوٹ بندی پر بننے والی یہ فلم کامیڈی ہو گی اور اس میں اس دوران ہوئے واقعات کو دکھایا جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس فلم کا پورا آئیڈیا وشیش بھٹ اور ان کی ٹیم کا ہے فلم کی اسٹار کاسٹ اور باقی کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔ بھٹ کیمپ ان دنوں سڑک 2 بنانے میں مصروف ہے جس میں سنجے دت پوجا بھٹ عالیہ بھٹ اور آدتیہ رائے کپور ہیں یہ فلم سڑک کا سیکویل ہے۔