مہنگائی کے خلاف لوک سبھا میں احتجاج ‘ راہول گاندھی بھی شامل

نئی دہلی 7 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج لوک سبھا میں مہنگائی کے خلاف احتجاج میں حصہ لیا ۔ ان پر اکثر و بیشتر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ پارلیمانی کام کاج میں زیادہ دلچسپی نہیں دکھاتے ۔ راہول جو اکثر پچھلی نشستوں پر بیٹھتے ہیں آج دوسرے کانگریس اور اپوزیشن ارکان کے ساتھ ایوان میں اٹھ کھڑے ہوئے اور ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ۔ اپوزیشن ارکان نے غذائی اجناس کے علاوہ پٹرول ‘ ڈیزل اور پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے علاوہ ریل کرایوں میں اضافہ کے خلاف ایوان میں نعرہ بازی کی ۔ اپوزیشن ارکان اچھے دن آئیں گے ۔ مہنگائی بڑھائیں گے کے نعرے لگائے ۔