مہندا راجہ پکسے کا لڑکا رقمی خردبرد کے الزام گرفتار

کولمبو۔30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے سابق صدر مہندا پکسے کے 27 سالہ لڑکے اور دیگر چار کو رقمی خرد برد کے الزامات پر گرفتار کرکے تقریباً دو ہفتوں کے لئے تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ سری لنکا کی سابقہ طاقتور شخصیت مہندا پکسے نے حکومت پر ان سے انتقام لینے کا الزام عائد کیا۔ یوشیتا راجہ پکسے کو جو بحریہ کے لفٹننٹ اور راجہ پکسے کے دوسرے لڑکے ہیں آج پولیس کی فینانشیل کرائمس ڈیویژن نے سری لنکا نیوی ہیڈ کوارٹر سے گرفتار کرکے پوچھ تاچھ کی۔ ان پر ایک خانگی ٹیلی ویژن کمپنی کے انتظامیہ کے ا مور میں ملوث رہنے کا الزام ہے۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں اور چار دیگر کو گرفتار کیا گیا ہے اور تمام کو مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا گیا ہے جہاں 11 فروری تک عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔