تہران ۔ 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے سعودی عرب پر الزام عائد کیا کہ وادی منیٰ میں حج کے دوران بھگدڑ کی وجہ سے 43 ایرانی شہریوں کی ہلاکت ناقص حفاظتی انتظامات کا نتیجہ ہے۔ سعودی عرب کے سفیر برائے ایران کو طلب کرکے نائب وزیرخارجہ ایران حسین امیر عبداللہ ہیان نے ان سے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر رمی جمار کے دو راستے بند کردیئے گئے تھے، جس کی وجہ سے یہ سانحہ وقوع پذیر ہوا۔