مہلوک فوجی عہدیدار کے خلاف نازیبا ریمارکس پر نوجوان گرفتار

تھروننتاپورم ۔ 5 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع ملاپورم میں ایک 24 سالہ نوجوان کو سوشیل میڈیا پر لفیٹننٹ کرنل وی کے نرنجن کے خلاف غیر شائستہ ریمارکس کرنے پر گرفتار کرلیا جو کہ انڈین ایر فورس کے فضائی اڈہ پٹھان کوٹ پر دہشت گردانہ حملہ کے دوران ایک گرینڈ کو ناکارہ بنانے کی کوشش میں جان بحق ہوگئے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم انور صادق کو آئی پی سی 124A ( غداری ) کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ جب کہ صادق نے اپنے آپ کو ایک علاقائی روزنامہ سے وابستہ جرنلسٹ ظاہر کرتے ہوئے فیس بک پر فوجی عہدیدار نرنجن اور اس کے افراد خاندان کے خلاف نازیبا ریمارکس کئے تھے ۔ پولیس نے اخبار کے انتظامیہ کی شکایت پر ضلع ملاپورم کے چیمن کادو میں واقع مکان سے صادق کو آج صبح سویرے گرفتار کرلیا گیا جو کہ مقامی دکان کا ورکر ہے ۔