نیویارک ۔25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مائیکرو سافٹ کے ہند نژاد سربراہ ستیہ ناڈیلا نے آج کہا کہ حواس باختہ تشدد ، نفرت و تعصب کیلئے سماج میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ انھوں نے امریکی شہر کنساس میں ایک ہندوستانی سافٹ ویر انجینئر کو گولی مارکر ہلاک کئے جانے کے واقعہ کی سخت مذمت کی۔ ناڈیلا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ہمارے سماج میں حواس باختہ تشدد ، نفرت و تعصب کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔