مہدی مسرور کی پولیس تحویل میں 15 یوم کی توسیع

بنگلورو 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نہایت بااثر موافق اسلامک اسٹیٹ داعش کا ٹوئٹر اکاونٹ مبینہ طور پر چلانے والے مہدی مسرور بسواس کی پولیس تحویل میں آج یہاں کی عدالت نے 15 یوم کی توسیع کردی۔ جوائنٹ کمشنر ہیمنت نمبلکر نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ مہدی کی پولیس تحویل میں 15 یوم بڑھا کر 2 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے ۔ہم نے 25 یوم کی توسیع چاہی تھی ۔ مہدی کو اُس کی پانچ روزہ پولیس ریمانڈ کے اختتام پر سیشنس کورٹ کے روبرو پیش کیا گیا تھا۔ دریں اثناء مہدی کے والدین نے اپنے فرزند اور سٹی پولیس کمشنر ایم این ریڈی سے ملاقات کی۔