مہاویر جینتی پر صدر و وزیر اعظم کی مبارکباد

نئی دہلی، 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کے باشندوں کو مہاویر جینتی کی مبارکباد دی۔مسٹر کووند نے ٹویٹ کر کے کہا ” مہاویر جینتی کے موقع پر، میں سبھی ہم وطنوں، بالخصوص جین فرقہ کو، مبارک باد دیتا ہوں۔ بھگوان مہاویر کی تعلیمات آج کے دور کے لئے انتہائی موزوں اور اہم ہیں۔ آئیے ، دنیا میں محبت اور بھائی چارہ کے قیام کے لئے بھگوان مہاویر کی زندگی سے تحریک حاصل کریں”۔نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے لوگوں کو مہاویر جینتی کی مبارک باد دی۔انہوں نے کہا ” بھگوان مہاویر کے امن، عدم تشدد اور ہم آہنگی کے پیغامات ہم لوگوں کے لئے تحریک کا سرچشمہ ہیں۔واضح رہے کہ مہاویر جینتی جین مذہب کے پیرو کار پورے جوش و خروش کے ساتھ مہاویر کے یوم پیدائش کے موقع پر پورے ہندوستان میں مناتے ہیں ۔