ممبئی 27جون(سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹر حکومت نے آج یہاں فوری طور پر کسانوں کا 34000کروڑ روپے معاف کردیا، اس کا اعلان وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے ایک پریس کانفرنس میں کیا، جبکہ ڈیڑھ کا قرض فوری طور پر معاف ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ ڈیڑھ لاکھ کا قرض مکمل طور پر معاف کردیا جائے گااور جو کسان برابر معمول کے مطابق قرض ادا کررہے ہیں، انہیں 25 فیصد کی قرض ادائیگی کے تحت رعایت دی جائے گی۔
دہلی میں سلینڈر پھٹنے سے 5ہلاک
نئی دہلی، 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے اوکھلا علاقہ میں چائے کی دوکان پر سلینڈر پھٹنے سے کم از کم 5 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ دہلی فائر سروس کے ایک افسر نے کل رات بتایا کہ رات دس بجے اوکھلا میں چائے کی دوکان میں گیس سلینڈر پھٹنے کی خبر ملی تھی۔ آگ بجھانے والی 5 گاڑیاں وہاں بھیجی گئیں اور پونے گیارہ بجے آگ پر قابو پالیا گیا۔کل ملاکر 9 افراد جل گئے تھے انہیں ای ایس آئی اور صفدر جنگ ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔ 5 افراد نے دم توڑ دیا اور باقی کا علاج چل رہا ہے ۔
دریں اثنا پولیس جانچ کررہی ہے کہ اس حادثہ کا سبب کیا تھا۔