40 لاکھ کسان قرض سے آزاد ہونگے اور 49 لاکھ دیگر کو راحت ملیگی
ممبئی، 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی زیرقیادت مہاراشٹرا حکومت نے آج 34,020 کروڑ روپئے کا کسان قرض معاف کردینے کی اسکیم کو متعارف کرایا جس کے تحت فی کس 1.5 لاکھ روپئے کا قرض حذف کردیا جائے گا، جس سے 40 لاکھ کسانوں کو قرض سے آزاد بناتے ہوئے 49 لاکھ دیگر کو راحت فراہم کی جاسکے گی۔ چیف منسٹر دیویندر فرنویس نے یہاں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک میں ’’سب سے بڑی‘‘ قرض معافی اسکیم ہے۔ انھوں نے یہاں میڈیا والوں کو بتایا کہ 34,020 کروڑ روپئے کی اس قرض معافی اسکیم ’’چھترپتی شیواجی مہاراج کروشی سنمان یوجنا‘‘ سے ریاست کے جملہ 89 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا، جن میں سے 40 لاکھ کاشتکار قرض سے آزاد ہوجائیں گے۔ فرنویس نے کہا کہ ریاستی کابینہ نے اس فیصلے کو آج منظوری دی۔ چیف منسٹر پر کافی دباؤ تھا کہ بدحال کسانوں کو راحت کا کوئی بڑا پروگرام لائیں۔