مہاراشٹرا کے معطل سرکاری عہدیدار کے 56 کروڑ مالیتی اثاثہ جات قرق

ممبئی ۔ 22 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج منی لانڈرنگ کیس کے سلسلہ میں مہاراشٹرا ہاؤزنگ اینڈ ایریا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (میدا) کے معطل ڈپٹی کلکٹر نتیش ٹھاکر کے 56 کروڑ روپئے مالیتی اثاثہ جات کو قرق کرلیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ٹھاکر کے خلاف ناجائز دولت کی منتقلی کیس میں 56 کروڑ روپئے مالیتی متفرق جائیدادوں اور فکسڈ ڈپازٹس کو ضبط کرلیا گیا ۔ گزشتہ سال بھی ایجنسی نے 53-57 کروڑ روپئے مالیتی اثاثہ جات قرق کرلئے تھے۔ سرکاری انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار کے خلاف مارچ 2012 ء کو اس وقت ایک کیس درج کیا گیا تھا۔ جب اینٹی کرپشن بیورو نے غیر محسوب اثاثہ جات رکھنے کے الزام میں انہیں گرفتار کرلیا تھا ۔ مسٹر ستیش ٹھاکرے نے ریاست کے بعض اضلاع میں مختلف حیثیتوں سے خدمات انجام دیں اور اب وہ ہاؤزنگ اینڈ ایریا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی میں برسر خدمت میں انہیں آج جب گرفتار کیا گیا تو ان کے اثاثہ جات کی مالیت 120 کروڑ ریکارڈ کی گئی جبکہ ان کی ماہانہ تنخواہ صرف 28 ہزار روپئے ہے۔