ممبئی ۔22جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا میں سرکاری ملازمین کیلئے ساتواں پے کمیشن قائم کردیا گیا ہے ۔ جاریہ سال دیوالی سے ان کی تنخواہوں میں اضافہ کا امکان ہے ۔ ریاستی حکومت ساتویں پے کمیشن کی سفارش پر اپنے سرکاری ملازمین کیلئے دیوالی سے لاگو کرے گی جو جاریہ سال نومبر میں مقرر ہے ۔ ریاستی وزیر فینانس سدھیر منگنٹی وار نے اس کا انکشاف کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پے کمیشن کی سفارشات سے 19لاکھ سرکاری ملازمین کو فائدہ پہنچے گا ۔