مہاراشٹرا میں 23 ہزار 566 ایکڑ وقف اراضی پر ناجائز قبضے

ممبئی۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں وقف بورڈ کی 93 ہزار 325 ایکڑ وقف اراضی میں سے 23 ہزار 566 ایکڑ اراضی پر ناجائز قبضے ہیں۔ 19 ہزار 559 ناجائز قبضہ گیروں کو نوٹسیں جاری کی گئی ہیں۔ بی جے پی کے وجئے گیرکر اور دیگر کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ریاستی وزیر اوقاف نسیم خاں نے مہاراشٹرا اسمبلی میں انکشاف کیا۔ 115 وقف جائیدادوں پر سرکاری دفاتر بھی موجود ہیں ۔مزید ناجائز قبضوں کے انسداد کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔