مہاراشٹرا میں کوآپریٹیو بینک اسکام

ممبئی ۔ 31 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک سینئر این سی پی لیڈر کے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کی اجآزت کے تین ہفتوں بعد مہاراشٹرا میں بی جے پی کی زیر قیادت حکومت نے اب کانگریسی لیڈروں کے خلاف دھاندلیوں کے الزامات پر توجہ مرکوز کردی ہے ۔ چیف منسٹر دیویندر فڈنویس کی زیر قیادت محکمہ داخلہ نے اینٹی کرپشن بیورو کو ہدایت دی کہ کوآپریٹیو بینک اسکام میں سابق کانگریسی وزیر ہرش وردھن پٹیل اور ایم ایل سی امریش پٹیل کے رول کی تحقیقات کریں۔ اسکام کی تحقیقات کیلئے ایک سفارشی فائل چیف سکریٹری سوردھین کمشنر کو پیش کردی گئی جس کی منظوری کے بعد چیف منسٹر دیویندر فڈنویس سے اجازت حاصل کی جائے گی ۔

ٹاملناڈو میں سری لنکا کا شہری گرفتار
رامیشورم ۔ 31 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک سری لنکا کے شہری کو آج یہاں گرفتار کرلیا گیا جو کہ ایک کشتی کے ذریعہ دھنش کوڈی ساحل پر آیا تھا ۔ یہ اطلاع ملنے پر کہ ساحل پر سری لنکا کے 3 شہری کشتی میں آئے ہیں پولیس کے وہاں پہنچنے تک 2 شہری فرار ہوگئے جب کہ ایک شہری کو پکڑ لیا گیا ۔