مہاراشٹرا میں مزدور دہشت گرد روابط کے الزام میں گرفتار

پونے ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک تعمیراتی مزدور جو مہاراشٹرا کے ضلع پونے میں کام کیا کرتا تھا، انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے اسے مبینہ دہشت گرد روابط کا الزام عائد کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ بہار اے ٹی ایس اور مہاراشٹرا اے ٹی ایس نے 19 سالہ شریعت منڈل تعمیراتی مزدور کو جو بنگلہ دیشی شہری ہے ، دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ روابط کے الزام میں گرفتار کیا۔