ممبئی ۔ 8 مئی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت مہاراشٹرا نے اپنے تمام محکمہ جات کے عہدیداروں اور ملازمین کو سرکاری خط و کتابت کیلئے مراٹھی زبان استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اس ضمن میں گورنمنٹ ریزولیشن گزشتہ روز جاری کیا گیا ۔ جی آر کے مطابق ملازمین اور عہدیداران کو ترسیل کے مقصد کیلئے مراٹھی کا استعمال کرنا ہوگا۔ اُس میں کہا گیا کہ ہر دفتر میں ایک ویجلنس آفیسر رہے گا جو نگرانی کرے گا کہ آیا مراٹھی زبان کا استعمال ہورہا ہے یا نہیں۔ اگر کوئی اس حکمنامہ کی تعمیل نہ کرے تو تادیبی کارروائی ہوگی ۔