مہاراشٹرا : مرکز رائے دہی کے قریب نکسلائٹس کا دھماکہ

ممبئی 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نکسلائٹس نے ایک ترقی یافتہ دھماکو آلہ سے مہاراشٹرا میں گڑچرولی ضلع کے ایک مرکز رائے دہی کے قریب جبکہ رائے دہی کا سلسلہ جاری تھا، دھماکہ کیا۔ یہ دھماکہ 10 بجکر 30 منٹ پر واگھیزاری علاقہ میں جو مرکز رائے دہی سے 150 میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے، ہوا۔ جبکہ لوک سبھا انتخابات کے لئے لوگ رائے دہی کی قطاروں میں کھڑے ہوئے تھے۔ نکسلائٹس نے دیہات ایٹاپلی میں یہ دھماکہ کیا جبکہ حفاظت فراہم کرنے والی پولیس اور سی آر پی ایف کے ارکان عملہ موجود تھے۔ ایک سی آر پی ایف جوان اِس دھماکہ میں زخمی ہوگیا۔