ناگپور۔4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مہاراشٹرا نے آج قانون ساز اسمبلی میں 11,445 کروڑ روپئے کے اضافی مطالبات زر پیش کئے جس میں ریاست میں سینئر جرنلسٹس کے لیے پنشن اسکیم کے لیے 15 کروڑ روپئے کی فراہمی شامل ہے۔ یہ اضافی مطالبات جس پر آئندہ ہفتہ مباحث ہوں گے۔ ریاستی اسمبلی کے مانسنو سیشن کے پہلے دن وزیر مملکت برائے فینانس دیپک کیسرکر نے پیش کیے۔ حکومت نے جرنلسٹس کے لیے پنشن اسکیم پر عمل درآمد کرنے کے لیے 15 کروڑ روپئے فراہم کیے ہیں اس اسکیم کو آچاریہ بالا شاستری جمبھیکر سنمان یوجنا کا نام دیا گیا ہے۔