پاناجی ۔ 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گوا کی شیوسینا نے وزیراعظم نریندر مودی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان سے چیف منسٹر منوہر پاریکر کو دریائے مہادائی کے پانی کی کرناٹک کو سربراہی کے اقدام سے روکنے کیلئے مداخلت کی خواہش کی۔ کرناٹک بی جے پی کے مکتوب میں پارٹی کے ترجمان راکھی پربھو دیسائی نائیک نے پاریکر کے کرسمس کے موقع پر کئے ہوئے اقدام کی بناء پر انہیں ’’برا سینٹاکلاز‘‘ قرار دیا جو بچوں کا مستقبل چھین رہا ہے جو دریائے مہادائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کا مستقبل چھیننے کے بجائے انہیں دریا کا پانی کرناٹک کو سربراہ کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ انہوں نے وزیراعظم سے کہا کہ پاریکر کے رویہ پر پارٹی ناراض ہے۔ یہ عوام کی مسرت کا تہوار ہے۔ یسوع مسیح آج کے دن پیدا ہوئے تھے جو امید کی علامت ہے۔ مہادائی کا پانی کرناٹک کو سربراہ کرنے سے ریاست کی بہتر مستقبل کیلئے امید ختم ہوجائے گی۔