نیویارک۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی17ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا نے میکسیکو سے ملک میں آ رہے مہاجرین کے خاندانوں کو جبراً علیحدہ کرنے کے معاملہ میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرائے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مہاجر خاندانوں کو زبردستی الگ کرنے کی پالیسی انتہائی ہی بہیمانہ اور غیر قانونی ہے ۔ان ریاستوں نے امریکہ کے سیٹل کی ضلعی عدالت میں دائر شکایت میں کہا ہے کہ مسٹر ٹرمپ کا 20 جون کا وہ حکم عاملہ آئینی نہیں ہے جو دشمنی سے رقم ہے اور اس میں لاطینی امریکی ممالک سے آ رہے خاندانوں کے لئے منفی قاعدے قانون ہیں ۔