وی ہنمنت راؤرکن راجیہ سبھا کانگریس کا وزیراعظم اور چیف منسٹر سے مطالبہ
حیدرآباد ۔ 28 نومبر (این ایس ایس) رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے وزیراعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ مہاتما جیوتر راؤ گویندر راؤ پھولے کے یوم پیدائش (11 اپریل) اور برسی (28 نومبر) کو سرکاری طور پر ہر سال منایا نے اور بجٹ میں فنڈس مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔ہنمنت راؤ نے ہفتہ کو اس سلسلہ میں چیف منسٹر کو بھی مکتوب روانہ کیا۔ مکتوب میں تحریر کیا کہ اس طرح لوگ مہاتما پھولے کے خیالات اور اصولوں کو جان سکیں گے اور سماج کیلئے ان کی حصہ داری کو سمجھ سکیں گے اور او بی سیز یعنی ہندوستان کی 50 فیصد آبادی کو بھی اعزاز حاصل ہوگا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ مرکز ہندوستان کے دستور کے معمار بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا 125 واں یوم پیدائش منارہا ہے جبکہ ڈاکٹر امبیڈکر پھولے کا احترام اور تعظیم کرتے تھے۔