مکہ مکرمہ میں دنیا کی سب سے بڑی ہوٹل کا منصوبہ

جدہ ، 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مقدس شہر مکہ مکرمہ میں دنیا کی سب سے بڑی ہوٹل کی تعمیر کا منصوبہ آگے بڑھایا جارہا ہے ، جو 10,000 رومس ، 70 رسٹورنٹس ، شاپنگ سنٹرس اور ایک ہیلی پیاڈ و دیگر پر مشتمل ہوگی ، معتبر ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ یہ پراجکٹ جس پر 3.5 بلین امریکی ڈالر کی لاگت کا تخمینہ ہے ، دو سال میں تیار ہوجائے گا ۔ 686,000 مربع فٹ کے رقبہ کا احاطہ کرتے ہوئے ابرج خدائی میں رائل سوئٹس ، نماز گاہیں اور ایک کنونشن سنٹر بھی رہے گا جو تمام 12 علاحدہ ٹاؤرس کے احاطہ میں ہوں گے ۔ تاہم اصل توجہ کا مرکز مرکزی گنبد ہوگا جو توقع ہے دنیا میں سب سے بڑا اور سب سے بلند ہوگا ۔ چوں کہ اس ہوٹل کا محل وقوع مسجد الحرام سے صرف ایک میل رہے گا ، اس لئے وہاں لاکھوں عازمین عمرہ و حج کی میزبانی متوقع ہے ۔ تاہم مہمانوں کو اس ہوٹل کا کوئی روم حاصل کرنے کیلئے مخصوص قواعد و شرائط کے ساتھ بینک اکاؤنٹ کا حامل ہونا پڑے گا ۔